امریکی اسپیشل فورسز نے گزشتہ ماہ بحر ہند میں چین سے ایران جانے والے ایک جہاز پر کارروائی کرتے ہوئے دفاعی سامان ضبط کرلیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضبط کیے گئے دفاعی سامان میں ایران کے روایتی ہتھیاروں کے پرزے شامل تھے، جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران منتقل کیا جانے والا یہ دفاعی سامان موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا
رپورٹ کے مطابق جہاز کو سری لنکا کے قریب سمندر میں روکا گیا، تلاشی کے بعد جہاز کو آگے جانے کی اجازت دے دی گئی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، تاہم ضبط کیے گئے سامان کی نوعیت اور مقدار کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔