Gas Leakage Web ad 1

سیز فائر معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم ، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں ، اسحق ڈار

سیز فائر معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم ، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں ، اسحق ڈار

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

دوحہ میں ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ایکس پر لکھا کہ یہ درست سمت میں پہلا قدم ہے۔ انہوں نے برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔
بنگلادیش میں حکومت اور سیاسی جماعتوں کے درمیان معاہدہ طے؛ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ جاری

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایک ایسے ٹھوس اور قابلِ تصدیق نگرانی کے نظام کے قیام کا منتظر ہے، جس پر عملدرآمد ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والی آئندہ میٹنگ میں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگرانی کا نظام اس لیے ضروری ہے تاکہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرے کا سدباب کیا جا سکے اور مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ قطر کی میزبانی اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 13 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام پر متفق ہوئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.