Gas Leakage Web ad 1

ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا

0

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے نئی تجاویز جمعرات کو بھیجی گئیں، جن کے تحت امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے پیش رفت کی گئی اور یہ تجاویز پاکستان کے حوالے کی گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

الجزیرہ کے مطابق ایرانی سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی ثالثوں کو نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات میں پاکستان مرکزی ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں کئی دیگر ممالک بھی تعاون کے لیے تیار ہیں، تاہم باضابطہ ثالثی کی ذمہ داری پاکستان کے پاس ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق اگر مذاکرات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا گیا تو اس بارے میں باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جہاز پر قبضے کو وہ "سمندری قزاقی” تصور کرتے ہیں اور اس معاملے کو پاکستانی ثالث کے ذریعے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ زیر حراست ایرانی شہریوں کی رہائی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے تحت سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی شعبوں میں وسیع تعاون جاری ہے۔

اسماعیل بقائی نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس مؤقف کو بھی مسترد کیا جس میں حملے کو دفاعی اقدام قرار دیا گیا تھا، اور کہا کہ یہ اقدام دفاع نہیں بلکہ ایران کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.