تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطے مکمل طور پر منقطع نہیں ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان تبادلہ کیے گئے پیغامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
لبنانی ٹیلی وژن کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی افواج ان مقامات پر دفاعی کارروائیاں کر رہی ہیں جہاں امریکا کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی جارحانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔
امریکا اور اتحادی ممالک نے جاسوسی کے الزام پر چین کو وارننگ جاری کر دی
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل بیروت پر حملہ کرتا ہے تو ایران اس کا سخت اور فیصلہ کن جواب دے گا۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، سعودی عرب، فرانس، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطے کیے۔
جاپان میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔