Gas Leakage Web ad 1

سکیورٹی فورسز کا پولیس کے ہمراہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 49 دہشتگرد ہلاک

0

سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائیوں کے دوران 49 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران پولیس کے ہمراہ مختلف انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائیاں کیں، جن میں 49 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزازات نہ ملنے کی وجہ سامنے آ گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے اضلاع مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں 10 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، دھماکا خیز مواد اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات بھی قبضے میں لے کر تلف کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر اضلاع میں بھی متعدد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈیز، ہتھیار، گولہ بارود اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں بھارتی پراکسیز، فتنہ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خاتمے کے لیے جاری بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے عزم پر ثابت قدم اور غیر متزلزل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جبکہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.