عازمینِ حج کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی، جس میں انہیں رواں برس حج آپریشن کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عازمین حج اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، اس لیے سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے ان کی خدمت اور سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2026 کی نئی درجہ بندی جاری کردی
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ عازمین حج کو ایئرپورٹس پر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ ان کے سفر میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔
بعدازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے بھی ملاقات کی، جس میں سیاسی امور اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
عبدالقادر گیلانی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور وزیراعظم کی قیادت کو سراہا۔