Gas Leakage Web ad 1

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2026 کی نئی درجہ بندی جاری کردی

0

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2026 کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں 3 درجے بہتری آئی ہے اور یہ فہرست میں 100ویں نمبر پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ 2025 میں پاکستان دنیا کے طاقتور پاسپورٹس میں 103ویں نمبر پر تھا۔

بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر 30 ممالک میں پیشگی ویزے کے بغیر سفر ممکن ہے۔

سنگاپور کا پاسپورٹ بدستور دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے، جس کے حامل شہری 192 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔

رینکنگ میں جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کمزور ترین پاسپورٹس میں افغانستان پہلے، شام دوسرے اور عراق تیسرے نمبر پر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.