پشاور: محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق متعلقہ محکموں کو دیے گئے ٹاسک کے تحت سرکاری ملازمین کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ دہشتگردوں کی معاونت ثابت ہونے پر ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب
محکمہ داخلہ کی جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی معاونت میں ملوث سرکاری ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔
دوسری جانب سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، اور اب تک متعدد سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملوث ملازمین کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔