تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
مشعال یوسف زئی کی جانب سے ٹکٹ بیچنے کے الزام پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جن کو مقدمہ لڑنے کے چار آنے بھی نہیں دیتا، وہ گھٹیا الزامات پر اتر آئے ہیں، مشعال کو کس نے سینیٹر بنوایا، انہیں اس کا علم نہیں۔
کوئٹہ میں 300 ارب روپے کی لاگت سے بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ہدایات بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی تھیں، ان کے پاس مشعال یوسف زئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں، جبکہ پارٹی سے فارغ نہ کرکے انہوں نے درگزر سے کام لیا۔
دوسری جانب مشعال یوسف زئی نے دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم بانی پی ٹی آئی کے سامنے ایک بار معافی مانگ کر دوبارہ بیان بازیاں کر رہے ہیں، سلمان اکرم اگر پارٹی سے فارغ کرسکتے ہیں تو کرکے دیکھ لیں۔
اسی حوالے سے پارٹی ورکر شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم نے پیسوں سے متعلق غلط بات کی، امریکا سے آنے والے کروڑوں روپے کون کھا گیا؟ اگر پتا چل گیا تو کسی کا کچھ نہیں رہے گا۔