Gas Leakage Web ad 1

پاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

0

راولپنڈی: پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل نے دور فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی اور تیز رفتاری کے ساتھ نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میزائل فائرنگ کے اس تجربے کا مشاہدہ کیا، جبکہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی ایک ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔

فضا علی کا مارننگ شو کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ صلاحیت کی حامل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اور یہ خطرات سے بچتے ہوئے بدلتی صورتحال میں مؤثر انداز میں ہدف کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کہ پاکستان نیوی نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ کیا، جبکہ پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا ہے، اسی طرح پاک فوج نے ملکی سطح پر تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ بھی کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی سطح پر تیار کیا گیا یہ میزائل پاکستان کی تکنیکی مہارت کا واضح ثبوت ہے، اور اس کامیاب تجربے میں آپریشنل مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی عکاسی ہوتی ہے۔ مزید کہا گیا کہ اس کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے ٹیم کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی سمندری دفاع کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ تجربہ سمندر میں مؤثر دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ علاقائی سمندری سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.