پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ مارننگ شو کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا ہے۔
حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان مدعو کیا، جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی ناظرین کے ساتھ شیئر کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی تہران میں ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، دیگر ایرانی حکام کی بھی شرکت
پروگرام کے دوران فضا علی کی بیٹی فرال بھی موجود تھیں، جنہوں نے لائیو شو میں اپنے والد سے والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی۔ اس پر اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھا لیا، جبکہ ان کی بیٹی خوشی سے تالیاں بجاتی رہی۔ یہ ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید سامنے آئی۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے جواب میں فضا علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا جو بغیر کسی خاص مقصد کے وائرل ہوگیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنے کام اور اپنے ناظرین کی عزت کرتی ہیں اور آئندہ بھی اسی احترام کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں گی۔