ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے واضح کیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات شامل نہیں ہیں۔

سجاد حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرچکے ہیں، جبکہ ترک پارلیمان میں پیش کیے جانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بھی توثیق کی جاتی ہے۔
آئی فون 18، 18 ای اور آئی فون ائیر 2 کو کب متعارف کرایا جائے گا؟
انہوں نے کہا کہ معاہدے میں کوئی خفیہ نکات موجود نہیں ہیں اور مکہ دفاعی معاہدے کا جو مسودہ منظر عام پر آچکا ہے، پاکستان اسے تسلیم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے لیے ہر ملک کا اپنا الگ طریقہ کار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی شقیں کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ مشترکہ دفاع کے مقصد کے لیے ہیں۔
بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن بھارت کی روایت رہی ہے اور پاکستان کسی بھی بھارتی فالس فلیگ آپریشن سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔



