وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

وزارت صحت نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کی تحقیقات کے لیے صدر پی ایم ڈی سی کو خط لکھ دیا ہے، جس میں سینٹر وائز امیدواروں کی تعداد، نمبرز، پاس ریٹ اور ہائی اسکورز کا تجزیہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت کا اعلان
وزارت صحت نے ایم ڈی کیٹ مراکز کے نتائج میں غیر معمولی یا نمایاں فرق کی بھی جانچ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں حاضری شیٹس، سیٹنگ پلان، سینٹر ریکارڈ اور رزلٹ ڈیٹا کا جائزہ لینے کا بھی کہا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ کے انویجیلیشن انتظامات اور دستیاب ڈیجیٹل ریکارڈ چیک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جبکہ امیدوار کی جگہ کسی دوسرے شخص کے امتحان دینے اور پیپر لیک ہونے کے الزامات کی بھی تحقیقات کرنے کا کہا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طریقہ کار کی خلاف ورزی، تکنیکی خرابی یا انتظامی غفلت کی بھی جانچ کی جائے گی۔ ایم ڈی کیٹ نتائج کی تیاری اور امتحان کے انعقاد سے متعلق رپورٹس اور ریکارڈ بھی حاصل کیے جائیں گے۔
وفاقی وزارت صحت نے پی ایم ڈی سی کو تحقیقات مکمل کرکے 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔



