Gas Leakage Web ad 1

لاہور ایئرکوالٹی کی عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگیا

0

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کے ہائی اے کیو آئی والے علاقوں میں اسموگ گنز کے ذریعے مسلسل آپریشن جاری ہے اور ای پی اے کی فیلڈ ٹیمیں بھی متحرک ہیں۔ ان کے مطابق لاہور عالمی ایئر کوالٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 144 پر آگیا ہے اور عالمی ایئر کوالٹی رینکنگ میں لاہور کا نمبر سات ہے۔
15 ستمبر سے اب تک کے75 لاکھ سے زائد شہریوں کا فیول ریلیف سکیم سے مستفید ہونا باعث اطمینان ہے: وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے ہائی اے کیو آئی والے علاقوں میں اسموگ گنز کے ذریعے مسلسل آپریشن جاری ہے، جبکہ ای پی اے کی فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔ لاہور کی اہم شاہراہوں پر پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے ہنگامی اقدامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کی اسموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، جبکہ فیلڈ میں مؤثر مانیٹرنگ اور فوری اقدامات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کنٹرول کے لیے اسموگ گنز، پانی کے چھڑکاؤ اور دیگر ماحولیاتی اقدامات مؤثر ثابت ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں لاہور کے اے کیو آئی میں بہتری کا رجحان سامنے آیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شام 7 بجے ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، جس سے اے کیو آئی میں مزید بہتری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور کسانوں کا ماحول کے تحفظ میں کردار نہایت اہم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.