Gas Leakage Web ad 1

بھارت: بندر شراب کی دکان میں گھس کر شراب پی کر مدہوش، ویڈیو وائرل

0

بھارت میں ایک مادہ بندر شراب کی دکان میں داخل ہوکر شراب پی کر مدہوش ہوگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مادہ بندر شراب کی دکان میں داخل ہوئی اور کچھ دیر وہاں گھومنے کے بعد اس نے شراب کی ایک سیل بند بوتل بڑی مہارت سے کھولی اور شراب پی لی۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں بندر کو دکان میں رکھے ڈبوں کے اوپر مدہوش حالت میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اداروں کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار فوری طور پر دکان پہنچے، جہاں انہوں نے بندر کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.