Gas Leakage Web ad 1

اگر وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہم ہر آپشن استعمال کرینگے: بیرسٹر گوہر

0

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا تو ہم ہر آپشن استعمال کریں گے۔
ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا
ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے حالات مزید خراب ہوں گے اور ہم گورنر راج کی مذمت کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ پرامن ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ مضبوط وفاق کے لیے خودمختار صوبہ ہونا بہت ضروری ہے۔

دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت کو بات چیت کرنی چاہیے، لیکن اس کے بجائے دہشت گردی کا بہانہ پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بلوچستان میں دہشت گردی نہیں ہو رہی؟ اگر وہاں بھی دہشت گردی ہے تو پھر گورنر راج کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا؟

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.