معاشی حالات کی بہتری میں سیاسی اور عسکری قیادت کا باہمی تعاون اہم ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات بہتر بنانے میں سیاسی اور عسکری قیادت کا باہمی تعاون اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مختلف صنعتوں کو سبسڈی اور ٹیرف میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے، تاہم مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔
ایل نینو کے باعث مون سون بارشیں شدید متاثر، سب سے کم بارش کہاں ہوئی؟
انہوں نے کہا کہ معیشت میں برآمدات پر مبنی ترقی کو نمایاں کرنا ہوگا، جبکہ صنعت کاری اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکام بھی پاکستان کی معاشی پیشرفت کا اعتراف کر رہے ہیں۔ معاشی حالات میں بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کا باہمی تعاون اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معاشی استحکام کے سفر میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔



