Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان میں مفت سولر اسکیم، منتخب درخواست گزاروں کے لیے 4 اکتوبر تک آخری مہلت

0

گلگت بلتستان میں وزیراعظم مفت سولر اسکیم کے تحت سولر پینلز کی تقسیم کا عمل مکمل کرنے کے لیے منتخب درخواست گزاروں کو ایک ہفتے کی آخری مہلت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سولر پینلز کی تقسیم اور باقی ماندہ پینلز کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ منتخب درخواست گزار 4 اکتوبر 2026 تک اپنے سولر پینلز وصول کر سکتے ہیں، جس کے بعد حتمی عوامی نوٹس جاری کیا جائے گا۔ محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹس کی پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل اور مقامی میڈیا کے ذریعے وسیع تشہیر کی جائے۔

تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ اپنے اضلاع میں شہریوں کو سولر پینلز کی وصولی کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کریں اور متعلقہ محکموں و ضلعی اسٹور کیپرز سے مؤثر رابطہ کاری یقینی بنائیں۔ محکمہ پانی و بجلی کے ساتھ مل کر فیلڈ میں موجود سولر پینلز کے اسٹاک، درست اور خراب پینلز کی تصدیق شدہ تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی نے NATCO کو آئی ٹی کاروباری اداروں کے لیے مختص سولر پینلز متعلقہ اضلاع تک بروقت پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ باقی ماندہ سولر پینلز کی تقسیم کا عمل مزید تاخیر کے بغیر مکمل کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.