*قائد اعظم ٹرافی میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔*

قائد اعظم ٹرافی میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے کراچی بلیوز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے رمیز عزیز، عمر فاروق اور سیف اللہ بنگش کو آؤٹ کیا۔
حارث نے اسلام آباد ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے اننگز میں 100 رنز کے عوض چھ شکار بھی کیے۔
فاسٹ بولر نے رمیز کو 13 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، عمر فاروق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، سیف اللہ بنگش کو بھی حارث نے 0 پر پویلین کی راہ دکھائی۔



