Gas Leakage Web ad 1

گلگت میں یومِ سیاہ پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ریلی، بھارتی قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی

0

27 اکتوبر یومِ سیاہ کے موقع پر گلگت میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جو بے نظیر چوک سے شروع ہوکر اتحاد چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں صوبائی وزیر داخلہ محمد دلپذیر، صوبائی سیکریٹری سروسز، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن، سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس، سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ حکام، اسکولوں کے طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
ریلی کے شرکاء نے بھارتی قبضے کے خلاف تقاریر کیں اور نعرے بازی کرتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم اور کشمیر پر قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے زبردستی اور غیر قانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کیا۔

مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ شرکائے ریلی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.