Gas Leakage Web ad 1

حکومت اور مقتدر حلقوں کا بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل، ڈیل یا ڈھیل کا تاثر مسترد

0

حکومت اور مقتدر حلقوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تازہ ترین خط کے حوالے سے کسی بھی قسم کی ڈیل یا ڈھیل کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھے جانے کے بعد ملک میں ڈیل یا ڈھیل سے متعلق ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے، تاہم اعلیٰ سطح کے حکومتی اور ریاستی ذرائع نے کسی بھی قسم کی ڈیل یا ڈھیل کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔
یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا، یورپ اور کیف کے درمیان نئے سفارتی رابطے
مبصرین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو علاج کی فراہمی کے لیے خط لکھنے کے بجائے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق خط لکھنے کا مقصد صرف عوامی جذبات سے کھیلنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ایکسپریس نیوز کے استفسار پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر طرح کا ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خط سے کسی ڈیل یا ڈھیل کا تاثر لینا بالکل مسترد کرتے ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔

دوسری جانب مقتدر حلقوں کا بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا خط کسی ڈیل کا معاملہ نہیں بلکہ ان کا اپنا ایک مائنڈ سیٹ ہے۔ ان کے مطابق عمران خان شروع دن سے ہی اسی طرح صورتحال کو اچھالنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.