لاہور: آئی جی ریلوے پولیس کی جانب سے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کے احکامات پر ریلوے حکام اور پولیس کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا۔
آئی جی ریلوے پولیس فخر سلطان نے بغیر ٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کا حکم دیا تھا، جس کے حوالے سے اے آئی جی آپریشنز ریلوے پولیس کی جانب سے 17 ستمبر کو سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
اے آئی جی آپریشنز ریلوے پولیس کے سرکلر میں ہدایت کی گئی تھی کہ ریلوے پولیس کے ایس ایچ اوز پہلی جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ اوز دوسری شفٹ میں ٹکٹوں کی چیکنگ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس کے احکامات کے جواب میں چیف کمرشل منیجر ریلوے نے پولیس کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق ریلوے پولیس ٹکٹ چیک کرنے کی مجاز نہیں۔
چیف کمرشل منیجر کے مطابق ٹکٹ چیک کرنا ریلوے پولیس کے فرائض یا ملازمت کا حصہ نہیں، جبکہ ریلوے پولیس کا کام صرف ٹکٹ چیک کرنے والے عملے کی معاونت کرنا ہے۔