Gas Leakage Web ad 1

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان

0

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی تک اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملتان میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف احتجاج اور لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث حکومت پر دباؤ پڑا۔ حکومت کو پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز دی گئیں، تاہم حکومت نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے اور لیوی کم نہیں کرسکتی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت پیٹرول پر لیوی ختم نہیں کرسکتی تو جماعت اسلامی اپنا احتجاج کیسے ختم کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ناجائز ٹیکسز ختم کردیئے جائیں تو وہ آج ہی اپنا دھرنا ختم کردیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مارچ سے پہلے وزرا سے ملاقاتوں کے تین سے چار دور ہوئے، تاہم حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے اور وہ لانگ مارچ اور احتجاجی تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ وطن واپس آکر ان سے ملاقات کریں گے اور پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر بات کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان کے مطابق طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم جب پاکستان آئیں گے تو ان سے بات ضرور کی جائے گی، تاہم جماعت اسلامی اپنی تحریک سے دستبردار نہیں ہوگی اور حکومت سے تحریری یقین دہانی لی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.