Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم کے طریقے پر اعتراض، اسکیم پر پیٹرول دینے سے انکار

0

کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریلیف اسکیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار کے تحت پیٹرول دینے سے انکار کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی پی ڈی اے انوار کمال نے کہا کہ ریلیف اسکیم کی تیاری میں ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی، جبکہ موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد مشکل ہے۔
مقدس مقامات پر حوثی حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، چیف امام کعبہ
انہوں نے کہا کہ عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف دیا جائے۔ ڈیلرز کا سرمایہ پہلے ہی مہنگائی سے متاثر ہے، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں روپے کے واجبات بھی زیرِ التوا ہیں۔

انوار کمال کا کہنا تھا کہ ریلیف اسکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا قابلِ عمل نہیں۔ ڈیلرز مارجن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں اور حکومت کی موجودہ ریلیف اسکیم کے تحت پیٹرول نہیں دیں گے۔

وائس چیئرمین پی پی ڈی اے نے مزید کہا کہ سستے پیٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ تین دن سے حکومت سے رابطہ کر رہے ہیں، تاہم تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.