Gas Leakage Web ad 1

وزیرآباد میں حملے کیلئے بھیجے گئے کرائے کے قاتل کو میری سکیورٹی ٹیم نے پکڑا: سہیل آفریدی کا دعویٰ

0

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد میں ان کے قتل کے لیے بھیجے گئے ایک شخص کو ان کی سکیورٹی ٹیم نے پکڑ لیا، جبکہ اس شخص سے پستول بھی برآمد ہوا۔
اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت
سہیل آفریدی نے کہا کہ ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دوسری جانب گوجرانوالا پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو قاتل قرار دینا قابلِ مذمت ہے۔ پولیس کے مطابق اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا اور پولیس کا کارڈ دکھانے کے باوجود اس پر تشدد کیا گیا۔ ایس ایچ او نے مداخلت کرکے کانسٹیبل کی جان چھڑوائی۔

سہیل آفریدی نے گزشتہ روز بھی الزام عائد کیا تھا کہ سیالکوٹ میں وہ جس جگہ بھی گئے، حکومت نے اس گھر کو سیل کردیا اور جنریٹر خراب کردیئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.