Gas Leakage Web ad 1

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مکہ مکرمہ میں حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملہ سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے، جبکہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے۔ حوثیوں کی جانب سے مکہ پر ڈرون حملہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔
ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ 20 ستمبر کو ہوگا، 34 ہزار سے زائد طلبا شریک ہوں گے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تقدس اور تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثیوں کے ڈرون کو تباہ کردیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مکہ مکرمہ جیسے مقدس شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے، اس کی حرمت اور زائرین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ مکہ پر حملے کی کوشش پوری امتِ مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین الشریفین کے تحفظ کے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی اور تشدد کا راستہ ترک کیا جائے۔ پاکستان سعودی عرب اور مقدس مقامات کے تحفظ میں کسی طور پیچھے نہیں رہے گا۔ خطہ پہلے ہی خطرات کی زد میں ہے، مسلم ممالک کو مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.