Gas Leakage Web ad 1

خاران اور واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،11 دہشتگرد ہلاک

0

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کو بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی فون 18 کی آمد سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں دہشت گردوں نے سڑک بلاک کرکے مقامی ٹریفک کو متاثر کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

دوسری کارروائی واشک میں کی گئی، جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ برآمد کیا گیا دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ بم بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.