Gas Leakage Web ad 1

امریکا کی ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت پر 36 اداروں اورافراد پر پابندیاں عائد

0

امریکا نے ایران کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کے ایوی ایشن شعبے کی معاونت پر 36 اداروں اور افراد کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی مالیاتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کی اطلاع دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران کا ایوی ایشن شعبہ ہتھیاروں اور غیر قانونی سامان کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
سرکاری ملازمین کیلے بُری خبر، جی پی فنڈ پر شرح منافع میں کمی کردی گئی
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی ایئرلائن مہان ایئر کی معاونت کرنے والی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ ایران سے متعلق 3 فضائی اجازت نامے معطل کیے جا رہے ہیں۔ ایران سے کاروبار کرنے والی ایئرلائنز کو عالمی مالیاتی نظام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ایئرلائنز کو سہولت فراہم کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے اور ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت اور پاسدارانِ انقلاب کی مالی معاونت کے ذرائع کو بند کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.