Gas Leakage Web ad 1

پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون نہ کھول سکی، ثبوت ملنے کی امید دم توڑ گئی

0

کراچی: میر رضا کیس میں ایپل واچ اور آئی فون سے کسی اہم ثبوت کے ملنے کی امید بھی دم توڑ گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب فارنزک لیبارٹری بھی میر رضا کا آئی فون کھولنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق پنجاب فارنزک لیبارٹری نے میر رضا کیس کے لیے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم کو اس حوالے سے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد میر رضا کی گھڑی اور موبائل فون تحقیقاتی ٹیم کو واپس بھیجے جائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ کی پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی ایپل واچ سے چند اسکرین شاٹس اور پیغامات ملے ہیں، تاہم یہ مواد تفتیش کے لیے اہم نہیں ہے۔

اس سے قبل دونوں گیجٹس 13 اگست کو این سی سی آئی اے کو بھجوائے گئے تھے۔ 15 اگست کو تحقیقاتی ٹیم نے ایپل واچ اور موبائل فون واپس منگوا لیے تھے، کیونکہ میر رضا کے اہلخانہ نے این سی سی آئی اے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

بعد ازاں تحقیقاتی ٹیم نے دونوں گیجٹس پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوائے تھے، جہاں سے اب ٹیم کو باقاعدہ تحریری جواب کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.