Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیدی

0

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے احتجاج کے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کی پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیتے ہوئے اس کی حساسیت کے پیش نظر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.