Gas Leakage Web ad 1

‘تاریخ سےکوئی سبق نہیں سیکھا گیا، وہ دوبارہ جنگ چاہتے ہیں’، ڈرون واقعے پرجرمنی کے الزامات پر روس کا ردعمل

0

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے لیپزگ ائیرپورٹ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوش کے الزامات کو حقیقی جنگ کا آغاز قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بنیادی طور پر ہمارے خلاف جنگ کا اعلان کر رہے ہیں اور تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

روسی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں سرگئی لاوروف نے کہا کہ کسی نے یہ جاننے کی زحمت ہی نہیں کی کہ ڈرون کس کا تھا۔ یہ بنیادی طور پر ایک حقیقی جنگ کا آغاز ہے۔

انہوں نے جرمنی کی جانب سے بون میں روسی قونصل خانے اور برلن میں روسی ہاؤس بند کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسری عالمی جنگ سے پہلے بھی جرمنوں نے اپنے سفارتی مشنز بند کر دیے تھے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کا کھیل ناقابل قبول ہے اور وہ دوبارہ جنگ چاہتے ہیں۔ انہوں نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے اس بیان کو بھی خطرناک رجحان قرار دیا جس میں انہوں نے یورپ کی سب سے مضبوط فوج بنانے کا مقصد ظاہر کیا تھا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ روسی قیادت اس کے مناسب نتائج اخذ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو لیپزگ ائیرپورٹ کے سکیورٹی زون میں ایک ڈرون ملا تھا جس پر مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد نصب تھا۔ یہ ڈرون ایک یوکرینی کارگو طیارے کے قریب موجود تھا جس کے ذریعے یوکرین کے لیے فوجی سامان بھیجا جاتا ہے۔

یکم ستمبر کو جرمنی نے روس کو ڈرون حملے کی ناکام کوشش کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے روس کے خلاف وسیع پیمانے پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ ان پابندیوں میں بون میں روسی قونصل خانے اور برلن میں روسی ثقافتی مرکز کی بندش شامل ہے۔ جرمنی نے روس میں تعینات عملے اور ان کے اہل خانہ کو بھی جلد از جلد روس چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.