Gas Leakage Web ad 1

وہ منفرد شرٹ جسے اے آئی کیمرے دیکھ نہیں پاتے

0

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اے آئی پر مبنی سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال مختلف مقامات پر کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیجیٹل نگرانی بھی عام ہوتی جا رہی ہے۔

اسی نگرانی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک فرد نے ایسی شرٹ تیار کی ہے جس کا ڈیزائن کچھ اس طرح بنایا گیا ہے کہ اے آئی کیمرے اسے پہننے والے شخص کو بطور فرد شناخت نہیں کرپاتے۔
پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنےوالا نوجوان گرفتار
اس شرٹ کو تیار کرنے والے سائمن ویکرٹ نے بتایا کہ اے آئی سسٹمز میں متعدد ٹولز موجود ہوتے ہیں اور وہ کسی انسان کی شناخت کروڑوں تصاویر سے حاصل ہونے والی تربیت کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹمز کسی فرد کو مخصوص انداز میں شناخت کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے نظر آنے والے مخصوص پیٹرنز کی مدد لیتے ہیں، اور یہی ان کی کمزوری ہے۔

ڈیجیٹل کیموفلاج نامی یہ شرٹ اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ وہ اے آئی سسٹمز کو الجھن میں مبتلا کردیتی ہے۔

اے آئی سسٹمز کے لیے یہ شناخت کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ شرٹ پہننے والا شخص انسان ہے یا نہیں۔

سائمن ویکرٹ نے کہا کہ یہ ڈیزائن اس لیے ضروری ہے کیونکہ آپ مشین کو اسی وقت خود کو دیکھنے سے روک سکتے ہیں جب آپ کو معلوم ہو کہ وہ مشین کیا نہیں دیکھ سکتی۔

یہ ڈیجیٹل کیموفلاج شرٹ دیکھنے میں زیادہ اچھی نہیں لگتی بلکہ اس کا رنگا رنگ ڈیزائن بھی خاصا عجیب دکھائی دیتا ہے۔

تاہم سائمن ویکرٹ نے جن اے آئی سسٹمز پر اس شرٹ کی آزمائش کی، وہ سسٹمز اسے پہننے والے فرد کو شناخت کرنے میں ناکام رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.