Gas Leakage Web ad 1

رجسٹرار سپریم کورٹ کا 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار

0

رجسٹرار سپریم کورٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

رجسٹرار آفس کا مؤقف ہے کہ اس نوعیت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جاسکتی ہیں، جبکہ 27ویں آئینی ترمیم کو جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا۔
بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو ورنہ بیلن چل جائے گا: امیتابھ بچن کا مشورہ
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان قانون ساز اسمبلی نے تشکیل دیا تھا، قانون ساز اسمبلی نے 1973 کے آئین میں سپریم کورٹ کو اعلیٰ ترین عدالت قرار دیا تھا اور آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست کے متن کے مطابق عدلیہ کی آزادی کا براہ راست تعلق ججز کی تعیناتی سے ہے، 27ویں ترمیم کے ذریعے دراصل آئین کو پامال کیا گیا ہے، لہٰذا سپریم کورٹ 27ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ اس سے قبل بھی 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک درخواست وصول کرنے سے انکار کرچکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.