آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔
مچل اسٹارک نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جس کے بعد بمراہ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا
پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ انگلینڈ کے اولی رابنسن 15 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ جوش ٹنگ بھی 16 درجے ترقی کرکے 17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ جو روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے اور ٹریوس ہیڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔
پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں 10ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ عبداللہ شفیق سات درجے بہتری کے بعد 28ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔