Gas Leakage Web ad 1

نشست خالی نہیں ہوئی، مراد سعید کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخاب کا عمل روک دیا گیا

0

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی نشست پر جاری ضمنی انتخاب کا شیڈول واپس لے لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید نے سینیٹ کا حلف ہی نہیں اٹھایا تھا، اس لیے ان کی نااہلی کے نتیجے میں سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔ ن لیگ کے ایم پی اے جلال خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کا عمل روک دیا گیا ہے۔
امریکا کا نیا اور انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالا میزائل AIM-424 Malice منظرِ عام پر آگیا
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مراد سعید نے سینیٹ کا حلف اٹھا کر رکنیت حاصل ہی نہیں کی تھی، اس لیے ان کی سزا کے نتیجے میں سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔ مراد سعید کی نشست پر جاری سینیٹ ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی واپس لے لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ایم پی اے جلال خان کی درخواست منظور کرلی اور درخواست پر تفصیلی فیصلہ بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواست گزار جلال خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید نے سینیٹ کا حلف نہیں اٹھایا تھا، جب رکن نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ مراد سعید کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 10 سال قید کی سزا کے بعد آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی نشست خالی قرار دی گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.