سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں جزا و سزا کا تصور نہیں ہے، سندھ پولیس خود لوگوں کو بری کروارہی ہے، بہت سے مقدمات میں پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے۔
امریکا کا نیا اور انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالا میزائل AIM-424 Malice منظرِ عام پر آگیا
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اس کیس میں قتل کے دو روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، بہت سے مقدمات میں پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے، ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ ذاتی طور پر پیش ہوں، جبکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ڈی آئی جی سکھر کو بھی سپریم کورٹ میں طلب کرلیا گیا۔
جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ کی صورتحال تو بہت ہی خراب ہے۔ عدالت نے وکلا کو مزید تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔