Gas Leakage Web ad 1

حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے: وزارت مذہبی امور

0

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ مقررہ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حج آپریشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
امریکا کا نیا اور انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالا میزائل AIM-424 Malice منظرِ عام پر آگیا
اعلامیے کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لیے مختص تمام نشستیں صرف 7 روز میں مکمل ہوگئیں، جبکہ 20 سے 25 روزہ شارٹ حج پیکج کی تمام نشستیں پہلے 24 گھنٹوں کے دوران ہی مکمل ہوگئی تھیں۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ لانگ حج پیکج کی باقی نشستیں بھی آج دوپہر 12 بجے تک مکمل ہوجائیں گی، جبکہ حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی تمام نشستوں کا صرف 7 روز میں مکمل ہوجانا ایک اہم پیشرفت ہے۔ حج واجبات کی وصولی کا عمل 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب شروع ہوا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.