خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آبپاشی نظام بحال کرنے اور سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں کے لیے عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی بینک سے ملنے والی رقم سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر، خاص طور پر آبپاشی نظام کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے ساتھ سیلاب سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بھی نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مالی امداد قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کم کرنے اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے صوبائی اور ضلعی اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر بھی استعمال ہوگی۔
عالمی بینک سے قرض کے لیے درخواست دینے کی منظوری صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں لی جائے گی۔