Gas Leakage Web ad 1

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

0

پشاور: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو سرحدی انتظامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس دوران فیلڈ مارشل نے فارمیشنز کو چوکس رہنے اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.