Gas Leakage Web ad 1

ن لیگ کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار پر اتفاق رائے چیلنج بن گیا

0

مسلم لیگ ن کے لیے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کا امیدوار طے کرنا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق نواز شریف ابھی تک وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام پر حتمی فیصلہ نہیں کر سکے۔ مشاورت کا عمل جاری ہے جس میں مختلف امیدواروں کے سیاسی وژن اور ایوان میں حمایت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پارٹی رہنماؤں نے وزارت عظمیٰ کے لیے متبادل آپشنز پر غور کی تجویز دی ہے۔ اس کے بعد مظفرآباد سے بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام بھی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔

مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اگلا مرحلہ طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امیدوار کے نام کی منظوری کے بعد ہی حکومت سازی کا عمل آگے بڑھے گا۔

اس وقت آزاد کشمیر کی سیاست میں تمام نظریں نواز شریف کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.