Gas Leakage Web ad 1

امریکی اقدامات سے ایران سرینڈر نہیں ہوگا، لیون پینیٹا

0

سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف چھیڑی گئی معاشی جنگ سے امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

جمعہ کو سی این کو انٹرویو میں پینیٹا نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکیں گے۔ ایران آبنائے ہرمز بند کر کے امریکا پر اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے۔

صدر اوباما کے دور میں وزیر دفاع رہنے والے سابق افسر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کو غذائی اجناس اور طبی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جنگی جرم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہم مخالف طاقتوں کے ایک محور سے نمٹ رہے ہیں۔ چین، روس، شمالی کوریا اور ایران سب ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ خاص طور پر شمالی کوریا روس کو 10 ہزار جنگجو فراہم کر چکا ہے اور اب ڈرونز کے ساتھ مزید یونٹس بھی دے رہا ہے۔

پینیٹا نے کہا کہ امریکا اور صدر کی حکمت عملی سر کے بل کھڑی ہے۔ وہ ہمارے اتحادیوں پر حملہ کرتے ہیں اور اسی وقت دشمنوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کم جونگ ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں امریکی فوجی مشقیں منسوخ کرنے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس حکمت عملی کو تبدیل نہ کیا گیا تو امریکا کمزور ہو جائے گا۔ پینیٹا کے مطابق ٹرمپ نے عالمی قیادت سے پیچھے ہٹ کر ہمارے اتحادوں کو کمزور کیا ہے اور آمروں کے سامنے مزاحمت نہیں کی، خواہ وہ پیوٹن ہوں، شی جن پنگ ہوں یا کم جونگ ان۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں بھی امکان ہے کہ ایک سخت گیر حکومت اس جنگ کے نتیجے میں اپنی طاقت بڑھانے میں کامیاب ہو جائے۔ ایران جنگ میں امریکا کو ایک اور جنگ ہارنے کا امکان دکھائی دے رہا ہے اور ایسا ہونا امریکا کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.