انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی۔
انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 135 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں نویں وکٹ 131 رنز پر گری، محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ عبداللہ شفیق نے 15 اور سعود شکیل نے 14 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے اولی رابنسن، جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے اثرات، پیاز اور چکن سمیت 23 اشیا مہنگی
لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ ہیری بروک 91، جارڈن کوکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 95 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خرم شہزاد نے 133 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ نے 195 رنز کی برتری کے ساتھ تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا اور انگلش ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی اننگز میں 89.5 اوورز بیٹنگ کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 82 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے اور پاکستان کی پہلی اننگز کے 171 رنز کے جواب میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ عبداللہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جبکہ خرم شہزاد نے 14 اور محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
بعد ازاں پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ انگلینڈ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بنے۔ ان کے علاوہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔