Gas Leakage Web ad 1

سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے عمران خان کی صحت گفتگو کیلئے وقت لیا، مشعال یوسفزئی نے کورم کی نشاندہی کردی، اجلاس ملتوی

0

سینیٹ اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز اور علامہ راجا ناصر عباس، پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی پر برہم ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات شروع ہوا تو سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کورم کی نشاندہی کردی، جس پر طارق فضل چوہدری نے مشعال یوسفزئی سے کہا کہ آپ کام نہ کرنے دیں۔ مشعال یوسفزئی نے جواب دیا کہ آپ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کر رہے۔
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزازات نہ ملنے کی وجہ سامنے آ گئی
مشعال یوسفزئی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر سینیٹ اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے پر گفتگو کے لیے وقت لیا تھا، تاہم مشعال یوسفزئی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے باعث سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بات نہ ہوسکی۔

اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور پارلیمنٹ میں کردار سے متعلق آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.