لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
ہیری بروک 91، جارڈن کوکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 95 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خرم شہزاد نے 133 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لیڈز ٹیسٹ: پاکستانی اسپنر علی عثمان نے 5 وکٹیں حاصل کرلیں
واضح رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ آج 195 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ انگلش ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی اننگز میں 89.5 اوورز بیٹنگ کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 82 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے اور پاکستان کی پہلی اننگز کے 171 رنز کے جواب میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ عبداللہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جبکہ خرم شہزاد نے 14 اور محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
بعد ازاں پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ انگلینڈ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بنے، ان کے علاوہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔