اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم ظاہر جعفر کا جرم ایسا نہیں ہے کہ اس کی سزا میں کمی کی جاسکے۔
امریکا نے ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھاتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردیں
عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مجرم انتہائی سنگین جرم کا مرتکب ہوا، خواتین کو تشدد اور عدم تحفظ کا شکار کرنا شرعی اور دنیاوی قوانین کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو نور مقدم سے زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت برقرار رکھی۔
ظاہر جعفر نے ذہنی مریض ہونے کی بنیاد پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے اس درخواست کو مسترد کردیا۔