بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔
بجلی مناسب قیمت پر صارفین تک پہنچانے کیلئے مربوط توانائی پلان منظور
نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ایئر لائنز، لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا ان کے زیرِ انتظام کمرشل اور فوجی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی 18 اگست سے نافذ ہے، جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔
یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے اب 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔