امریکی رکن کانگریس سُہاس صبرامنیم نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں پاکستانی کمیونٹی بھی اب امریکا کے سیاسی عمل میں فعال انداز سے حصہ لے رہی ہے۔
سُہاس صبرامنیم نے یہ بات ساؤتھ ایشین بزنس کونسل کے چیئرمین منصور قریشی اور انٹرپرینیور فضل سرہندی کی جانب سے ورجینیا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانےکا فیصلہ
تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں پاکستانی امریکن پروفیشنلز نے شرکت کی۔
منصور قریشی نے کہا کہ منتخب اراکین اور کمیونٹی کے درمیان گہرے رابطے بنیادی مسائل کا حل تلاش کرنے کا ذریعہ ہیں۔
فضل سرہندی نے کہا کہ بامعنی رابطے اختلافات کم کرنے کا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔
رکن کانگریس صبرامنیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی نہ صرف ورجینیا بلکہ امریکا بھر میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانونی امیگریشن اور مواقع پیدا کرنا امریکا کی نمایاں خصوصیات ہیں۔