Gas Leakage Web ad 1

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یوم استحصال کشمیرمنایا جارہا ہے

0

یومِ استحصالِ کشمیر آج منایا جا رہا ہے

Gas Leakage Web ad 2

آج یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار اور بھارت کے پانچ اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کی مذمت کرنا ہے۔

2019 میں آج ہی کے دن بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ اس اقدام کو اس وقت سے عالمی برادری، کشمیری اور پاکستانی عوام مسترد کرتے آ رہے ہیں۔
صدر،وزیراعظم کا کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کااعادہ
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں وفاقی وزرا، اراکینِ پارلیمنٹ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ صبح 9 بجے سائرن بجائے جائیں گے جبکہ ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

اسی طرح چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ریڈیو پاکستان کشمیری عوام کی قربانیوں اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.