پاک فوج کا کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ
پاکستان کی مسلح افواج نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور ثابت قدم عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کا مسلسل غیر قانونی قبضہ، فوجی محاصرہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں شدید تشویش کا باعث ہیں۔