Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

0

پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی (جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی) کے 10ویں اجلاس میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
عالمی چپ مارکیٹ میں مہنگائی، پاکستان میں بھی موبائل فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والے اس اہم اجلاس میں باہمی اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور تجارتی روابط کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے پاک ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں مزید وسعت آئے گی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے وفود نے دو طرفہ تجارت کے حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.